لاہور میں فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر سکول کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔
محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں تاکہ فضائی آلودگی میں اضافے کے خطرات سے نمٹا جا سکے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، سکول اب صبح 8 بجکر 45 منٹ پر کھلیں گے۔ یہ نئی تبدیلی 28 اکتوبر سے 31 جنوری 2025ء تک نافذ العمل رہے گی۔
بچوں کی اسمبلی اب کلاس روم میں منعقد ہوگی اور تمام آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔
لاہور میں 31 جنوری 2025ء تک آتشبازی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
عوام کو سموگ سے بچنے کے لیے ماسک پہننے اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر تک کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔