Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، 3 قیدیوں سے ملاقات

راولپنڈی: امریکی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل میں قید 3 ملزمان سے ملاقات کی۔

جیل ذرائع کے مطابق، امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کو قونصلر رسائی فراہم کی گئی، جس کے تحت انہوں نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات ایڈیشنل سپرینٹنڈنٹ جیل کے دفتر میں ہوئی، جہاں وفد نے ایک گھنٹے تک قیدیوں سے گفتگو کی۔ ملزمان میں امریکی شہری عابد ملک، صدیقہ سعید، اور ایلکس پلیڈو شامل تھے۔

وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی، اور راحیل جاوید شامل تھے۔ ملاقات کے بعد، امریکی وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔

Related posts

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکرخصوصی پرواز آج کراچی پہنچے گی

admin

”محمد ہریرہ سری لنکا اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے”

admin

”کے پی سے آئے جتھے نے اسلام آباد میں وہ تماشا لگایا جسے بیان نہیں کرسکتا، وزیراعظم”

admin

Leave a Comment