Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

"وزیراعظم کا یوم اقبال پر خطاب: مہنگائی میں کمی اور بجلی کے نرخوں میں اضافی سہولت پیکیج کا اعلان”

اسلام آباد میں یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پالیسی ریٹ کے ساتھ مہنگائی میں بھی کمی کی ہے۔ پچھلے سال جو مہنگائی 32 فیصد تھی، وہ آج 6.7 فیصد پر آ چکی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے سردیوں کے تین مہینوں، یعنی دسمبر سے فروری تک، اضافی بجلی کے استعمال پر ایک خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پیکیج کے تحت بجلی کی قیمتوں میں قابلِ ذکر کمی کی جا رہی ہے، اور اس کا اطلاق اس سال دسمبر سے اگلے سال فروری تک کے بلوں پر ہوگا۔

اس پیکیج کے مطابق، گھریلو صارفین کے لیے اضافی بجلی کے استعمال پر فلیٹ ریٹ 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے گھریلو صارفین کو مختلف سلیبس میں 11 روپے 42 پیسے سے لے کر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک بچت حاصل ہوگی۔

Related posts

"پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں نئی بلندیاں: انڈیکس 87 ہزار کو عبور کر گیا”

admin

”ارسا ایکٹ مسترد، سندھ کے پانی پر اپنی جان دیدیں گے: نثار کھوڑو”

admin

"امریکی صدارتی انتخابات: ٹرمپ کا مسلم ووٹرز کے لیے بیان، کملا ہیرس پر حملے کی پیشگوئی”

admin

Leave a Comment