Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

کوئٹہ دھماکے کے بعد ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر ریڈالرٹ

کراچی: آئی جی ریلوے پولیس، رائو سردار علی خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور تنصیبات پر سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ریلوے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ تمام بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنوں پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ تعینات کیا گیا ہے جو مسافروں اور ٹرینوں کی روانگی سے قبل مکمل سرچنگ کرے گا۔

ریلوے اسٹیشنوں پر آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی تلاشی لی جائے گی، اور اسٹیشنوں پر واک تھرو گیٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ریلوے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں جو اسٹیشنوں پر بغیر کسی وجہ کے موجود ہوں۔

مزید برآں، ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی موجودگی بڑھا دی گئی ہے اور آنے والی تمام گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

ریلوے پولیس کی جانب سے ٹرینوں کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے، اور لیڈیز اہلکار بھی ریلوے اسٹیشنوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشنوں، ٹرینوں اور دیگر تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

آئی جی ریلوے پولیس نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ سیکیورٹی کے حوالے سے ریلوے پولیس سے تعاون کریں اور اپنے اطراف پر نظر رکھیں۔ کسی بھی مشکوک سامان یا فرد کے بارے میں فوری طور پر ریلوے پولیس کو اطلاع دیں۔

ریلوے پولیس کو سیکیورٹی کے حوالے سے مزید وسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

Related posts

"لاہور: نوسربازوں کی سرگرمیاں ناکام، 3 ملزمان گرفتار”

admin

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی/ قذافی سٹیڈیم دورہ

admin

‘آپ لوگوں کا مجھےکوئی فائدہ نہیں’، عمران خان جیل ملنے آئے پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے

admin

Leave a Comment