چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی فتح پر مبارکباد
پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کے ذریعے فائنل جیتا، پوری ٹیم کو شاباش۔
لاہور، 11 نومبر، 2024
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، محسن نقوی نے دبئی میں بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو دلی مبارکباد دی ہے۔ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ "پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ جیتی ہے۔ پوری ٹیم کو شاباش کی مستحق ہے۔”
چیئرمین پی سی بی نے بیس بال ٹیم کے آفیشلز کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک دکھاتے ہوئے مخالف ٹیموں کو شکست دی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا ہے۔”
محسن نقوی نے مزید کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ بیس بال ٹیم کے کھلاڑی آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کھیلیں گے اور فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔”