Vision Media Group
پاکستان

”ارسا ایکٹ مسترد، سندھ کے پانی پر اپنی جان دیدیں گے: نثار کھوڑو”

کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ارسا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ صوبے کے پانی پر اپنی جان بھی دینے کے لیے تیار ہیں۔

بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ 1994 سے آبی معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور سندھ کا مطالبہ ہے کہ کوٹری کے نیچے سے بہنے والے پانی کا مسئلہ طے کیا جائے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ یہ کہا گیا تھا کہ کنسلٹنٹس کو بیٹھا کر طے کیا جائے گا کہ کتنا پانی دینا چاہیے، لیکن اب تک سندھ کی بات پر غور نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چشمہ جہلم لنک کینال کو کھول دیا گیا تھا، جب نواز شریف گورنر پنجاب کے ایڈوائزر تھے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے ارسا ایکٹ میں ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مزید کینال بنائے گئے تو سندھ کے لیے پانی کی کمی ہو جائے گی۔ جب دریا میں پانی نہیں ہے تو کینال کیسے بن سکتی ہیں؟

نثار کھوڑو نے واضع طور پر کہا کہ سندھ پانی کے معاملے پر کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں ہٹے گا اور یہ منصوبہ کسی صورت منظور نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے یک طرفہ نہیں ہونے چاہئیں۔

 

Related posts

”احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی اور علی امین میں سخت جملوں کا تبادلہ”

admin

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح: محسن نقوی کی مبارکباد

admin

”ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات”

admin

Leave a Comment