Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

"لاہور: نوسربازوں کی سرگرمیاں ناکام، 3 ملزمان گرفتار”

لاہور، 18 نومبر: ضلعی انتظامیہ لاہور نے نوسربازوں کے گروہ کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 3 نوسربازوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، تحصیل واہگہ میں واقع ایک میرج فارم ہاؤس سے 3 نوسربازوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ افراد خود کو اسسٹنٹ کمشنر واہگہ کے نمائندے ظاہر کرتے تھے اور میرج ہالز اور فارم ہاؤسز کو چیک کرنے کے بہانے مالکوں کو دھوکہ دیتے تھے۔

نوسربازوں نے فارم ہاؤس کے مالکان کو دھوکہ دے کر ان پر جرمانہ عائد کر دیا تھا۔ تاہم، اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون کو اطلاع ملتے ہی فوراً موقع پر پہنچ گئے اور نوسربازوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں۔

ڈی سی لاہور نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ اگر وہ کسی بھی مقام پر نوسرباز دیکھیں تو فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ ڈی سی لاہور نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر کے لاہور کو کرپٹ اور بلیک میلنگ عناصر سے محفوظ رکھیں۔

شہری اپنی اطلاعات ضلعی انتظامیہ کے فیس بک پیج یا ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

نوسربازوں سے ہوشیار رہیں!

Related posts

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاری، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار

admin

حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفا پر 100 سے زائد راکٹ داغ دیے، 12 اسرائیلی زخمی

admin

پاکستانی سینما کا ایک اور ستارہ: استاد الطاف حسین (طافو خان) انتقال کرگئے.

admin

Leave a Comment