پاکستان کے اسامہ آفریدی نے ریو انڈین چیمپئن شپ جیت لی، بھارتی اور نیپالی ریسلرز کو شکست
پاکستان کے ریسلر اسامہ آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریو انڈین چیمپئن شپ بیلٹ اپنے نام کر لی۔ یہ مقابلہ کھٹمنڈو، نیپال میں منعقد ہوا، جہاں آفریدی نے بھارتی اور نیپالی ریسلرز سمیت دیگر سخت حریفوں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ اسامہ آفریدی نے بین الاقوامی ریسلنگ میں اپنی مہارت کا لوہا منوایا اور پاکستان کے لیے فخر کا باعث بنے۔