وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’چیف منسٹر ڈائیلاسز پروگرام کارڈ‘ کی منظوری دے دی، جس کے تحت ڈائیلاسز کے ہر مریض کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، مریم نواز کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں ہیلتھ پروگرام اور منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں گردہ کے امراض میں مبتلا ہر مریض کے لیے ساڑھے 8 لاکھ روپے ڈائیلاسز کی مد میں اور ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیسٹ وغیرہ کے لیے مختص کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈائیلاسز مریضوں کے لیے مفت ادویات اور ٹیسٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلاسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کا حکم دیا گیا۔