Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

”’بات ان سے ہی ہوگی جن کے پاس پاور ہے‘، عمران نے گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو مذاکرات کی اجازت دیدی”

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔

خالد یوسف چوہدری کے مطابق علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر ملاقات کے دوران عمران خان سے اجازت لینے آئے تھے کہ اگر رابطہ ہوتا ہے تو مذاکرات کیے جائیں گے۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ مذاکرات انہی افراد سے ہوں گے جو پاور میں ہیں۔

عمران خان نے اپنے مطالبات پر بات چیت کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج تب ہی ختم ہوگا جب مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔ وکیل کے مطابق علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو احتجاج کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

Related posts

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس کل طلب کرلئے

admin

"لاہور میں فضائی آلودگی: سکول اوقات میں تبدیلی اور حفاظتی اقدامات”

admin

”آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان رواں ہفتے متوقع: بھارتی میڈیا”

admin

Leave a Comment