اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت احتجاج کرنے والوں کو سختی سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہاتھوں کھودی جائے گی، جیسے انہوں نے پیش گوئی کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق 24 نومبر کو اگر کوئی اسلام آباد پہنچا تو توہین عدالت کے تحت ایم این اے یا ایم پی اے کی سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑے گا، اور حکومت سخت کارروائی کے لیے تیار ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہاؤس اریسٹ یا مچھ جیل کی باتیں یاد رکھیں، جن کی رہائی ہوئی ہے ان کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے، اس لیے پھر شکایت نہ کی جائے۔