Vision Media Group
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

”کراچی میں شہریوں کی سہولت کیلیے نادرا کی خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ”

کراچی:

شہر قائد میں نادرا کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسمارٹ قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور گمشدہ شناختی کارڈکے حصول کے لیے کراچی میں سیلف سروس کیوسک نصب کی جائے گی، جس سے  لمبی قطاروں اورطویل انتظارکے بغیرکوئی بھی شہری بغیر خود کار طریقے سےاستفادہ کرسکےگا۔ ابتدا میں سیلف سروس کیوسک نادرامیگاسینٹرزبعدازاں ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اورشاپنگ مالز میں نصب کیے جائیں گے۔

ایکسپوسینٹرمیں منعقدہ 4 روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز2024ء کےدوران نادرا کی جانب سے اسٹال لگایا گیا،جس پرشہریوں کی سہولت کے لیےایک اورجدت کے حامل سیلف سروس کیوسک رکھاگیا،جوآئندہ کچھ عرصے کےدوران شہرکے میگاسینٹرزپرنصب کیے جائینگے۔

نادراکےاس خودکارکیوسک کے ذریعے شہری اپنے اسمارٹ قومی شناختی کارڈزکی تجدید اورگمشدہ شناختی کارڈزکے حصول کے لیے نادرا کی کسی عام برانچ کی طرح درخواست کے مراحل طے کرسکتے ہیں،تاہم اس کے لیے نہ توشہریوں کولمبی لمبی لائنوں میں لگنا پڑے گا اورنہ ہی کسی نادراسینٹرکے کاونٹرزپرکسی ڈیٹاانٹری آپریٹریا تصویراورانگوٹھوں کے نشان کی تصدیق کے لیے عملے کے کسی بھی فرد کی ضرورت پڑے گی۔

نادرا کےاسسٹنٹ ڈائریکٹرعمارحیدر نے  ایکسپریس نیوزسے بات چیت میں کہا کہ آئیڈیازنمائش کےذریعے سیلف سروس کیوسک کی رونمائی کردی گئی،اگلے مرحلے میں اس خودکارسسٹم کےکچھ آزمائشی مراحل ہوں گے، جس کے بعد اس کوشہرکے کسی بھی میگاسینٹرمیں نصب کردیاجائےگا۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس کی تنصیب پہلی مرتبہ ہوگی، تاہم اگرملک کے دیگرشہروں کی بات کریں تویہ سیلف سروس کیوسک اسلام آباد کے میگاسینٹرمیں نصب کیاجاچکا ہے۔

عمارحیدرکے مطابق سیلف سروس کیوسک کے ذریعے کوئی بھی شہری 8تا 9مختلف ڈیٹا اسٹیپس کے بعد شناختی کارڈزکی تجدید کے اہل ہوں گے، جس میں سب سے پہلا کیوسک کی بورڈ کےذریعے قومی شناختی کارڈزکا انداراج، بائیومیٹرک، آئیرس، تصویراور اس کے علاوہ ارجنٹ یا نارمل کے آپشن کے بعد سائل کو ایک کیوآرکوڈ موصول ہوگا، جس کے بعد وہ جیزکیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے قومی شناختی کارڈ کی تجدید کی ادائیگی کرسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں اس خودکارکیوسک کے ساتھ پی اوایس بھی نصب کیا جائےگاتاکہ کوئی بھی شہری اپنے ڈیبیٹ اورکریڈٹ کارڈکےذریعےبھی ادائیگی کرسکے۔ نادراکے اس کاؤنٹرز نما خودکارنظام کونادراسینٹرزکےعلاوہ شہرکے ریلوے اسٹیشنز،ائیرپورٹس اورمختلف شاپنگ مالزمیں بھی نصب کیا جائے گا۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے.

admin

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ اور پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

admin

بابراعظم بھی کامران غلام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

admin

Leave a Comment