Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

”اسلام آباد میں ابھی تک مکمل خاموشی ہے کوئی احتجاج نہیں ہوا، طارق فضل چوہدری”

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے اسلام آباد میں احتجاج کی کال نہیں بلکہ یلغار کی دھمکی دی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جڑواں شہروں میں مکمل طور پر امن قائم ہے اور اسلام آباد میں ابھی تک مکمل خاموشی ہے، کوئی احتجاج نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کی کال مکمل طور پر ناکام رہی ہے اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے خود ہی پولیس کے حوالے ہو کر گرفتاریاں دیں۔ اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کے لیے راستے بند کیے گئے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد صرف انتشار پھیلانا ہے اور ہمارے پاس انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ گزشتہ احتجاج میں ان کی گاڑیوں میں اسلحہ موجود تھا، جسے بعد میں تحویل میں لے لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیاست میں مسلسل انتشار پیدا ہو رہا ہے اور ان کے احتجاج کی کوشش بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیلاروس کے صدر کل اسلام آباد پہنچیں گے، اور یہ سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی اس طرح کی احتجاجی کالوں سے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سیاسی رویہ ہمیشہ جلاؤ گھیراؤ اور انتشار کی سیاست پر مبنی رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے ذریعے کسی قیدی کو نہیں چھوڑا جا سکتا، اور پی ٹی آئی کے ان احتجاجی اقدامات سے شہریوں کے آئینی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ بار بار اسلام آباد میں حملے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں کسی فلاحی منصوبے کا کوئی نشان نہیں مل رہا۔

Related posts

"سموگ کی روک تھام: ڈی سی لاہور کی ذمہ دار شہریوں سے اپیل”

admin

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد زخمی

admin

"لاہور میں فضائی آلودگی: سکول اوقات میں تبدیلی اور حفاظتی اقدامات”

admin

Leave a Comment