اسلام آباد: پی ٹی آئی کے احتجاج پر پولیس کے 33 کروڑ سے زائد اخراجات
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے انتظامات پر 33 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، تین روزہ احتجاج کی نگرانی میں مجموعی طور پر 332.8 ملین روپے کا خرچ آیا ہے۔
اسلام آباد کو 24 مختلف مقامات سے سیل کرنے کے لیے 800 سے زائد کنٹینرز لگائے گئے۔ ان کنٹینرز کی لاگت 7 کروڑ 28 لاکھ روپے رہی۔ یہ کنٹینرز گزشتہ سات دنوں سے موجود ہیں اور ان کے اخراجات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔
گزشتہ سات دنوں میں کنٹینرز سے متعلق 7 کروڑ 28 لاکھ روپے کے اخراجات ہو چکے ہیں۔ احتجاج کے دوران پولیس نے 35 ہزار آنسو گیس کے شیلز کا انتظام کیا تھا، جن میں سے 15 کروڑ روپے کے شیل استعمال کیے گئے۔
اسی طرح، ربڑ کی گولیوں اور 2,500 بندوقوں کی خریداری میں 11 کروڑ روپے کے اخراجات آئے ہیں۔ ان اخراجات میں راولپنڈی کے انتظامات شامل نہیں ہیں