وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں کئی دنوں تک تعطیلات کے باعث طلباء کی تعلیم متاثر ہوئی۔
اب سے تعلیمی اداروں میں ہفتے کا دن ورکنگ ڈے ہوگا۔ چھٹی کے خاتمے سے متعلق فیصلہ 30 نومبر 2024 سے یکم فروری 2025 تک لاگو ہوگا۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث کچھ عرصہ تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔