Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

”دھرنے سے قبل اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف ”

پشاور: اسلام آباد میں 24 نومبر کے دھرنے سے قبل اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اجلاس کے ارکان کو 24 نومبر سے قبل اور بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

احتجاج کی فائنل کال پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات میں بریک اَپ کی وجہ بنی، اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی قیادت مصالحت میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ 24 نومبر سے قبل تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کی گئی تھی۔ عمران خان کو بھی قائل کرنے کی کوششیں کامیاب ہو رہی تھیں، لیکن اسی دوران عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے دی۔

ذرائع کے مطابق 24 نومبر کو احتجاج کی تاریخ دینا، مذاکرات کی راہ ہموار کرنے والوں کے لیے حیران کن تھا، کیونکہ اسی دن ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں 7 دسمبر کو دوبارہ احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، پی ٹی آئی کی تردید

اجلاس میں بتایا گیا کہ سنجانی کے مقام پر عمران خان بھی دھرنے کے لیے تیار تھے، مگر بشریٰ بی بی نے عمران خان کی ہدایات پر ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیا۔ احتجاج کے دوران حکومت کی کارروائی کے بعد بشریٰ بی بی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ بھی وزیراعلیٰ کا تھا۔

وزیراعلیٰ علی امین خود بھی کہہ چکے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا کیونکہ وہ عمران خان کی عزت ہیں اور ان کا تحفظ ضروری تھا۔

تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان فاصلہ مزید بڑھ چکا ہے، اور اگر دوبارہ مذاکرات کی کوشش کی جاتی ہے تو اس میں وقت لگ سکتا ہے۔

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں دوبارہ احتجاج کا فیصلہ کچھ عرصے کے لیے مؤخر کر دیا ہے، اور ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو دوبارہ احتجاج کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے 7 دسمبر کو دوبارہ احتجاج کی کال سے متعلق تردید کی ہے۔

Related posts

پنڈی ٹیسٹ: پاکستانی اسپنرز کی شاندار کارکردگی

admin

کرپشن بے نقاب کرنے والا بھارتی صحافی سیوریج ٹینک میں مردہ پایا گیا

admin

وسیم اکرم نے پی سی بی میں جاب کی آفر سے کیوں انکار کیا؟ سابق کپتان نے بتا دیا

admin

Leave a Comment