Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

”اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات”

 اسلام آباد – پی ٹی آئی کے مظاہرین نے حالیہ احتجاج کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے

اسلام آباد میں حالیہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے کئی افراد نے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ایک گرفتار مظاہرین جل جبیب نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے انہیں پیسے دے کر ڈی چوک پر توڑ پھوڑ کرنے کے لیے بھیجا۔

ایک اور گرفتار فرد عابد نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ انہیں احتجاج میں لائے لیکن جب وہ وہاں پہنچے تو پی ٹی آئی والے خود ہی وہاں سے فرار ہو گئے۔

صدیق، ایک اور گرفتار شخص نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہونے کے لیے اسلام آباد آیا تھا، لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور پی ٹی آئی کا کوئی بھی فرد ان کی رہائی کے لیے نہیں آیا۔

عباس خان نے بتایا کہ انہیں پی ٹی آئی والوں کے کہنے پر یہاں لایا گیا، لیکن وہ انہیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہمیں حراست میں لیا، لیکن ان کے ساتھ کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔

طاہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائدین میدان چھوڑ کر بھاگ گئے اور مظاہرین نے بہت زیادہ توڑ پھوڑ کی، اس لیے اب سے وہ پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔

ایک اور مظاہرین نے اعتراف کیا کہ وہ پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج میں شامل ہوئے تھے، لیکن انہیں بہت ذلت کا سامنا کرنا پڑا اور اب وہ پی ٹی آئی کو اپنا رہنما نہیں مانتے۔

Related posts

”قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ: 60 فیصد کام مکمل، چیئرمین پی سی بی کا تفصیلی دورہ”

admin

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ اور پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

admin

نیو کراچی میں پتنگ کی ڈور سے نوجوان شدید زخمی

admin

Leave a Comment