Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

”مجھ پر کمبل، چپل اور موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا، زرتاج گل”

پشاور:
پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ پنجاب میں ان پر کمبل، چپل اور موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے وفاقی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ "میرے خلاف پنجاب پولیس نے کمبل، چپل اور موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کیا ہے، جبکہ خواتین پر پولیس تھانوں پر حملے اور اسلحہ لہرانے کے مقدمات بھی قائم کیے گئے ہیں۔”

زرتاج گل نے مزید کہا کہ "ہمارے رہنما کو گرفتار کیا گیا اور ہمیں جیل کے چکر لگوانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہمارے منڈیٹ کو چھین لیا گیا اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے سے روکا گیا۔”

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان پروپیگنڈہ پھیلایا جا رہا ہے۔ "آپ نے گولیاں چلائیں اور لاشیں غائب کیں، لیکن بانی پی ٹی آئی کا نظریہ گولی مارنے سے ختم نہیں ہوگا۔”

قبل ازیں، پشاور ہائی کورٹ میں زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی گئی۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے 21 دن کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے یہ حکم دیا کہ زرتاج گل کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ مقدمات کی تفصیل کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔

Related posts

”انسداد دہشتگردی عدالت سے شیر افضل مروت کی سات مقدمات میں ضمانت منظور”

admin

کرم قبائلی تنازع؛ گرینڈ جرگے میں معاہدہ طے، فریقین نے دستخط کردیے

admin

”کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودینگے: واوڈا”

admin

Leave a Comment