Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

”مظاہرین کو دارالحکومت میں کھلی چھوٹ دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے تھے: اسحاق ڈار”

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مظاہرین کو دارالحکومت میں کھلی چھوٹ دینے کا متحمل نہیں ہوسکتے تھے اور مظاہرین کے ریڈ زون میں داخل ہونے کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ریڈ زون کی سکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس علاقے کی سکیورٹی کے لیے خصوصی قوانین نافذ کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج کے لیے مخصوص مقامات متعین کیے گئے ہیں، اور قانون کے مطابق ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مظاہرین کو دارالحکومت میں مکمل آزادی دینے کی پوزیشن میں نہیں تھے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ سکیورٹی فورسز کے پاس صرف آنسو گیس، واٹر کینن اور لاٹھیاں تھیں، آتشیں اسلحہ کا استعمال نہیں کیا گیا، اور سفارتی مشنز اور اہم عمارتوں کی حفاظت کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ابہام پھیل گیا ہے، اور اپوزیشن اس میں فیک نیوز پھیلانے کی ماہر ہے۔ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو غیر ملکی وفد پاکستان کے دورے پر تھا، اور ایک جماعت نے اس اہم موقع پر احتجاج کا اعلان کیا۔ ماضی میں اس جماعت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر احتجاج کیا تھا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن میں 35 پنکچرز کا بیانیہ بنایا تھا، لیکن جوڈیشل انکوائری میں یہ ثابت ہوا کہ انتخابی دھاندلی نہیں ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی تاریخ میں ان کے احتجاج یا ریلیاں کبھی پرامن نہیں رہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اسٹیٹ گیسٹ کی آمد پر احتجاج کی کال دینا، اور اہم موقع پر احتجاج کرنا اس بات کا غماز ہے کہ اس جماعت کی نیت درست نہیں تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق پی ٹی آئی کو سنگجانی پر احتجاج کی اجازت دی گئی تھی، لیکن سیاسی جماعت نے ریڈ زون میں احتجاج کرنے پر اصرار کیا، اور تمام تر کوششوں کے باوجود وہ اپنی ضد پر قائم رہی۔

Related posts

غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید

admin

لاہور میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی اور اضافہ: تازہ ترین صورتحال

admin

امن کا نوبیل انعام جیتنے والے جاپان کے توشیوکی فلسطینیوں کے قتلِ عام پر رو پڑے کا نوبیل انعام جیتنے والے جاپان کے توشیوکی فلسطینیوں کے قتلِ عام پر رو پڑے

admin

Leave a Comment