Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

”آزاد کشمیر میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلیے بکتر بند گاڑیاں پہنچ گئیں”

مظفرآباد:
آزاد کشمیر میں پولیس کے لیے خریدی گئی بکتر بند گاڑیاں مظفرآباد پہنچ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی سفارش اور حکومت کی منظوری کے بعد آزاد کشمیر پولیس کے لیے بکتر بند گاڑیاں حاصل کر لی گئی ہیں، اور یہ گاڑیاں مظفرآباد پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔

بکتر بند گاڑیاں مظفرآباد پہنچنے پر وزیر داخلہ وقار نور اور آئی جی پولیس نے ان کا معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ نے گاڑی چلانے کے بعد بتایا کہ آزاد کشمیر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس ان گاڑیوں کا استعمال کر سکے گی۔

اس سے قبل آزاد کشمیر پولیس کے پاس بکتر بند گاڑیاں موجود نہیں تھیں۔ نئی گاڑیوں پر آزاد کشمیر پولیس کا لوگو پرنٹ کیا گیا ہے۔

 

Related posts

آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ

admin

"لاہور میں سموگ تدارک: ٹریفک پولیس کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن”

admin

"پنجاب میں اردو ترجمہ: طلباء کی تعلیمی کامیابی کے لیے نیا اقدام”

admin

Leave a Comment