Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

”پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا پہلی مرتبہ ای کچہری کا انعقاد”

دسمبر 04، 2024
فیس بک | ٹویٹر | واٹس ایپ | میل

سول ایوی ایشن سے علیحدگی کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا پہلا ای-کچہری کا انعقاد

سول ایوی ایشن سے علیحدگی کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) آج پہلی بار ای-کچہری کا انعقاد کرے گی۔

پی اے اے کے ترجمان کے مطابق، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ایئر وائس مارشل ذیشان سعید ای-کچہری کی میزبانی کریں گے۔ اس سیشن کے دوران مسافر حضرات اپنے سوالات، شکایات اور تجاویز براہ راست پیش کرسکیں گے۔ ای-کچہری کا سیشن صبح 11:00 بجے سول ایوی ایشن اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے آفیشل فیس بک پیجز پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس اور ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جنرل کی معاونت کریں گے۔ ای-کچہری کے دوران دیگر شعبوں کے ڈائریکٹرز بھی موجود ہوں گے۔

مسافر اپنے سوالات اور رائے کمنٹ باکس میں لکھ سکتے ہیں، اور ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے سوالات کے ساتھ رابطہ نمبر بھی فراہم کریں۔

Related posts

ڈی سی لاہور کا ہسپتالوں میں سہولیات کا جائزہ: مریضوں کی بہتر صحت کے لیے اقدامات

admin

”جی ایچ کیو حملہ کیس؛ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج”

admin

”پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی، ایران پر انحصار مزید بڑھ گیا”

admin

Leave a Comment