لاہور 24اکتوبر
کولڈ ڈرنکس کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا جلو میں گرینڈ آپریشن
900 تیار کولڈ ڈرنکس، مشینین، چلر، واٹر ٹینک ضبط، مقدمہ درج
750 لٹر سپلائی کے تیار کولڈ ڈرنکس، ایسڈ، مصنوعی سویٹنر تکف
قوانین کے خلاف خوراک کا کاروبار کرنے پر یونٹ کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، عاصم جاوید
کولڈ ڈرنکس کے مقرر کردہ فارمولا کے خلاف تیار کولڈ ڈرنکس صحت کو متاثر کرتی ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
یونٹ میں انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود، فلٹریشن نظام متاثر پایا گیا، عاصم جاوید
کولڈ ڈرنکس کی تیاری کے لیے غیر فلٹر شدہ پانی کا استعمال، مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ سے تیار کی جارہی تھی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ لگا کر مضر صحت بوتلیں سپلائی کے لیے تیار کی گئیں۔ عاصم جاوید
یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات زدہ فرش، جالے لگی دیواریں اور مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
قوانین کے برعکس تیار جعلی مضر صحت محلول کو نان فوڈ گریڈ ڈرموں میں رکھا گیا تھا۔ عاصم جاوید
جعلی بوتلوں پرلگی اصل جیسی نقل پیکنگ لگا کر صارف کو دھوکہ دیا جاتا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
تیار نقلی بوتلوں کو لاہور کی مختلف چھوٹی بڑی دکانوں اور ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
عوام کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے مافیا کیخلاف جنگ ہمارا نصب العین ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کے نام پر صحت دشمنی کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی