نی مزدا ٹرانسپورٹرز نے محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑیوں کی بندش اور ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی ہے۔ انہوں نے بابو صابو چوک میں کیمپ لگا کر دھرنا دیا ہے۔
اسی طرح، روہی نالہ گجومتہ کے قریب بھی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس ہڑتال کے باعث اشیائے ضروریہ کی منڈیوں میں سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ہڑتالی کیمپ میں موجود ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز نیلامی میں خریدی گئی گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر بند کر دیتا ہے۔