پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے سینئر ممبر اور سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کو 2025 میں چیمپئنز ٹرافی تک پاکستانی کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس دوران، مستقل ہیڈ کوچ کے انتخاب کے عمل کا آغاز بھی ہو جائے گا، جو چیمپئنز ٹرافی کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے ساتھ ساتھ مزید اضافی ذمہ داریاں بھی دی جائیں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال کوچ گیری کرسٹن نے حالیہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔