چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے محمد آصف کو تیسری بار عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد آصف کو شاندار کھیل کے لئے سراہا اور کہا کہ انہوں نے چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ محمد آصف کا تیسری بار عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنا پاکستان کے لئے بڑا اعزاز ہے، اور ان کی کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محمد آصف کی کامیابیاں پاکستان کے لئے باعثِ فخر ہیں اور ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد آصف کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔