Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

"لاہور میں سموگ تدارک: ٹریفک پولیس کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن”

لاہور ٹریفک پولیس
24 اکتوبر 2024

سموگ تدارک مہم؛ بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوگا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر آج وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوگا،

کریک ڈاؤن کےلئے ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 06 مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل،

مشترکہ ٹیمیں مانگا منڈی، کرتار بند، نوناریاں، سگیاں، گجومتہ، ٹھوکر نیاز بیگ پر کریک ڈاؤن کریں گیں،

مشترکہ ٹیمیں مٹی،ریت اور دیگر مائنز سائیٹس پر خصوصی کریک ڈاؤن کریں گیں،

بغیر ترپال، پانی و دیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی چلنے کی اجازت نہیں ہوگی، عمارہ اطہر

تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کریں گیں، عمارہ اطہر

سوشل میڈیا پر موصول ہونے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز پر بھی کریک ڈاؤن کیا جائےگا، عمارہ اطہر

انسدادِ تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک اور فعال کرنے کا بھی حکم،

رواں سال ماحول آلودہ کرنے والی 25 ہزار سے زائد گاڑیوں کو دو،دو ہزار کے چالان ٹکٹس جاری،

انتہائی خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 6386 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کرائیں گئیں،عمارہ اطہر

ریت،مٹی اور دیگر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 24 ہزار 980 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری،

رات کے وقت آب و ہوا کو گرد آلود کرنے والی پقنچ ہزار ٹریکٹر ٹرالیوں کو چالان ٹکٹس جاری،

533 انتہائی خستہ حال گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کینسل کروائے گئے، عمارہ اطہر

سکول و کالجز،بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں 2000 سے زائد آگاہی لیکچرز بھی دئیے گئے،

آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی چالاننگ کا آغاز، 04 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری،

سی ٹی او لاہور کیطرف سموکی وہیکلز کی درستگی کےلئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال،

شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تعاون کریں، عمارہ اطہر

Related posts

بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا

admin

آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ

admin

پنجاب یونیورسٹی: طالبہ کی ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ خود کشی

admin

Leave a Comment