اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سید خورشید شاہ نے کی، جس میں حکومت کی طرف سے آئینی ترمیم کا ایک ڈرافٹ پیش کیا گیا۔
ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کے مطابق، کمیٹی میں پیش کردہ حکومتی ڈرافٹ میں آئینی عدالت کا ذکر نہیں ہے۔ اس کے بجائے، وفاقی آئینی عدالت کی جگہ آئینی بینچ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت نے آئینی بینچ پر اعتراض نہیں اٹھایا۔