Vision Media Group
اہم خبریںکرکٹکھیل

بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا

حیدرآباد: بھارت نے بنگلادیش کیخلاف میچ میں ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔

ہفتہ کو بھارتی شہر حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی بلے بازوں نے بنگلا دیشی بولرز کی خوب دھلائی کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے جو ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا ہدف ہے۔

بھارت کی جانب سے سنجو سمسن نے 47 گیندوں پر 111 رنز، سوریا کمار یادو نے 35 گیندوں پر 75 اور ہاردک پانڈیا نے 18 گیندوں پر 47 رنز بنائے، ریان پراگ نے 13 گیندیں کھیل کر 34 رنز اسکور کیے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیپال نے منگولیا کیخلاف 2023 میں سب سے زیادہ 314 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔ بھارت نے تین ٹی 20 پر مشتمل سیریز0-3 سے اپنے نام کرلی۔

Related posts

"وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ڈائیلاسز مریضوں کے لیے 10 لاکھ روپے مختص کرنے کا اعلان”

admin

"Understanding the Risks and Consequences of Using a Cracked Version of Adobe Photoshop 2017”

admin

وسیم اکرم نے پی سی بی میں جاب کی آفر سے کیوں انکار کیا؟ سابق کپتان نے بتا دیا

admin

Leave a Comment