Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

غیر قانونی قیام ناقابل قبول: وزیر داخلہ کا دوٹوک موقف

غیر قانونی قیام ناقابل قبول: وزیر داخلہ کا دوٹوک موقف

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے الوداعی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے پاک-امریکا تعلقات کی بہتری کے لیے ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر ملکی کو پاکستان میں غیر قانونی قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

امریکی سفیر نے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اپنی تعیناتی کے دوران انہیں تمام اداروں کا بھرپور تعاون حاصل رہا، جس کے لیے وہ شکر گزار ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا عکاس تھی۔

Related posts

”زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان”

admin

تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون میں اہم تبدیلی متوقع ہے۔

admin

لاہور فش منڈی کا ایک اور مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ

admin

Leave a Comment