نئی دہلی: بھارت کی سپریم کورٹ نے انصاف کی علامت کے طور پر نصب کیے گئے مجسمے کو تبدیل کردیا ہے۔
سپریم کورٹ نے عدالت میں موجود پرانے مجسمے کو ہٹا کر نیا مجسمہ لگایا ہے۔ عموماً عدالتوں کے باہر نصب مجسمے میں ترازو ہوتا ہے اور آنکھوں پر پٹی بندھی ہوتی ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ قانون اندھا ہوتا ہے اور امیر اور غریب میں کوئی تفریق نہیں کرتا۔
اب بھارتی سپریم کورٹ نے پرانے مجسمے کو تبدیل کرتے ہوئے نئے مجسمے میں لیڈی جسٹس کی آنکھوں پر کوئی پٹی نہیں ہے اور اس کے ہاتھ میں ترازو ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، نئے مجسمے کی تنصیب سے پرانی کالونیل روایت کا خاتمہ کیا گیا ہے، اور کھلی آنکھوں کے ساتھ ترازو تھامے لیڈی جسٹس (انصاف کی دیوی) کا یہ مجسمہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ قانون اندھا نہیں، بلکہ سب کچھ دیکھتا ہے اور اس بنیاد پر فیصلے کرتا ہے۔