Vision Media Group
کرکٹکھیل

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ؛ پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کیخلاف فالو آن کا شکار

کیپ ٹاؤن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جبکہ جنوبی افریقا کے 421 رنز کے خسارے کے ساتھ پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔

تیسرا دن
پاکستان نے تیسرے دن 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 98 رنز کی شراکت قائم کی۔ بابر اعظم 58 اور محمد رضوان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دیگر بلے بازوں میں سلمان آغا 19، عامر جمال 15، خرم شہزاد 14 اور میر حمزہ 13 رنز بناسکے۔

صائم ایوب انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آئے، جبکہ محمد عباس صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مپاکھا اور کیشو مہاراج نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

دوسرا دن
جنوبی افریقا نے دوسرے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ ریان رکلٹن نے شاندار 259 رنز بنائے جبکہ کائل ویرین نے 100 اور مارکو جینسن نے 62 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان آغا نے 3، 3 جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلا دن
پہلے دن جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے۔ ریان رکلٹن 176 اور کپتان ٹیمبا بووما 106 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کے بولرز میں سلمان آغا نے 2 اور خرم شہزاد و محمد عباس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

موجودہ صورتحال
پاکستان کو میچ میں واپس آنے کے لیے دوسری اننگز میں بڑی بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ہوگا، جبکہ جنوبی افریقا میچ پر مکمل کنٹرول رکھے ہوئے ہے۔

مزید اپڈیٹس کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔

Related posts

بنگلادیش پریمیئر لیگ؛ شاہین ڈھاکا پہنچ گئے

admin

”زمبابوے نے پاکستان کو 206 رنز کا ہدف دے دیا، پہلی اننگز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ”

admin

”بھارتی میڈیا کے ذریعے ٹیم کے پاکستان نہ جانیکی خبر کیوں دی گئی؟ وکرانت گپتا نے بتادیا”

admin

Leave a Comment