Vision Media Group
اہم خبریںکھیل

”آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان رواں ہفتے متوقع: بھارتی میڈیا”

اگلے سال فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں صرف 3 ماہ باقی ہیں، لیکن ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث براڈکاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ ابھی تک جاری ہے۔ بھارت نے پاکستان آکر ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ پاکستان نے کسی بھی ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس معاملے پر بیک چینل پر بات چیت جاری ہے اور آئی سی سی پی سی بی کو ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان اس ہفتے کے آخر تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، شیڈول پر پاکستان اور دیگر اراکین کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ ایونٹ کا شیڈول ایک دو دن میں سامنے آ جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول میں تاخیر پر آئی سی سی کے کمرشل پارٹنرز میں بھی بے چینی بڑھ گئی ہے، کیونکہ اس سے بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔ براڈکاسٹرز کا صبر جواب دے چکا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔ اگر بھارت کو کوئی تحفظات ہیں تو وہ ہم سے بات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے، باقی باتیں بعد میں آئیں گی۔ پی سی بی کا رابطہ صرف آئی سی سی سے ہے اور ان کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم انہیں دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Related posts

مبینہ زیاتی کیس، قائداعظم کیمپس کے طلباء مشتعل، عمارت کو آگ لگادی، ٹیچر زاور عملے کو یرغما ل بنالیا

admin

پی آئی اے کی نجکاری، 85 ارب کی جگہ ایک بڈر کی صرف 10 ارب کی بولی

admin

"آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ اور باولنگ رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن، محسن نقوی کی شاہین اور بابر کو مبارکباد”

admin

Leave a Comment