ریاض: سعودی عرب نے بھارتی سپر اسٹار اجے دیوگن کی فلم "سنگھم اگین” سمیت تین بھارتی فلموں کی نمائش روک دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سعودی حکام نے "سنگھم اگین” کے علاوہ کارتک آریان کی "بھول بھلیاں 3” اور فلم "اماران” کی نمائش بھی معطل کر دی ہے۔
فلموں کی نمائش روکنے کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی، مگر بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں مذہبی، جنسی یا حساس مواد کی بنا پر ایسی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ سعودی عرب میں اس سلسلے میں سخت پالیسیوں کا نفاذ کیا گیا ہے، جو ماضی میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ تینوں فلمیں دیوالی کے موقع پر پیش کی جانے والی تھیں، جبکہ ان کی نمائش متحدہ عرب امارات میں شیڈول کے مطابق ہو گی۔