Vision Media Group
انٹرٹینمنٹ

‘شادیاں زیادہ عرصہ نہیں چلتیں’، ساتھی اداکارہ کی بات پر ابھیشیک نے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

ابھیشیک بچن کا نمرت کور کے ساتھ وائرل ویڈیو پر ردعمل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔ اداکار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ دو سالوں سے گردش کر رہی ہیں، خاص طور پر جب سے انہیں مختلف ایونٹس میں علیحدہ دیکھا جا رہا ہے۔

حال ہی میں، 2022 کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں نمرت کور نے کہا، "شادیاں زیادہ عرصہ نہیں چلتیں”، جس پر ابھیشیک نے فوراً "تھینک یو” کہا اور نمرت ہنس پڑیں۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین ابھیشیک اور نمرت کے درمیان ممکنہ رومانوی تعلقات کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو کلپ کے میزبان فریدون شہریار نے وضاحت کی کہ نمرت کا یہ تبصرہ کسی خاص تناظر میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کلپ کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ نمرت کی بات کے بعد انہوں نے ابھیشیک کو بتایا کہ وہ جلد اپنی 15ویں شادی کی سالگرہ منائیں گے۔

اس صورت حال نے شائقین کے درمیان مزید چہ مگوئیاں پیدا کر دی ہیں، اور لوگ اس موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related posts

ودیا بالن رقص کرتے ہوئے اسٹیج پر گرگئیں

admin

”فہد مصطفیٰ نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا”

admin

ابھیشیک بچن کی نئی فلم ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ کب ریلیز ہوگی؟

admin

Leave a Comment