Vision Media Group
دلچسپ و عجیب

کینیڈا کا وہ علاقہ جہاں کوئی میئر نہیں بننا چاہتا

کینیڈا کے ایک علاقے میں منعقد ہونے والے میونسپل الیکشن میں میئرشپ کے لیے کوئی بھی شخص دلچسپی ظاہر نہیں کر رہا، جس پر علاقائی حکام تشویش میں مبتلا ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، کینیڈا کے صوبے سسکیچوان کے علاقے کائل میں نومبر 2021 میں منتخب ہونے والے میئر جارج ولیم اس سال ریٹائر ہو رہے ہیں، لیکن ابھی تک ان کی جگہ لینے کے لیے کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔ ٹاؤن کونسل میں بھی ایک اوپن سیٹ ہے جس کے لیے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔

چیف ایڈمنسٹریٹو افسر ایمبر ڈیشنے نے بتایا کہ میئر کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دو دور گزر چکے ہیں، مگر کسی نے بھی درخواست نہیں دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ صورتحال تشویش ناک ہے، لیکن وہ امید رکھتی ہیں کہ کوئی نہ کوئی شخص اس ذمہ داری کے لیے آگے آئے گا۔

Related posts

”ناراض بیوی کو منانے کے لیے 4400 کلومیٹر تک سائیکل پر سفر کرنے والا شوہر”

admin

والد کے قاتل کو بیٹی نے 25 سال بعد پولیس اہلکار بن کر پکڑ لیا

admin

قدیم شاہراہ ریشم پر واقع صدیوں سے گمشدہ 2 شہروں کو دریافت کرلیا گیا

admin

Leave a Comment