Vision Media Group
اہم خبریںبین الاقوامی

”غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مزید 42 افراد شہید”

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 42 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، نباتیہ میں شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت چھ افراد شہید ہوئے، جبکہ بعلبیک شہر کے قریب ایک اور شہری دفاع کے مرکز پر ہونے والے حملے میں 12 امدادی کارکن مارے گئے۔

دوسری طرف غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 43,736 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3,386 افراد شہید اور 14,417 زخمی ہوچکے ہیں۔

Related posts

"محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: پنجاب میں سموگ اور خشک موسم کا امکان”

admin

آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ بنےگا، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اتفاق ہوگیا.

admin

"لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی اور بازار کی صورتحال”

admin

Leave a Comment