Vision Media Group
اہم خبریںبین الاقوامی

”پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط”

پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جن میں انسولین کی تیاری، تجارتی تعلقات، اور صنعتی تعاون شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے ان معاہدوں کا مقصد تجارتی، معاشی، اور صنعتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، پاکستان اور روس کے درمیان 9ویں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس ماسکو میں ہوا جس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ اجلاس کے دوران 8 معاہدوں پر دستخط ہوئے، جن میں کامسیٹس اور پشاور یونیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدے شامل ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان انسولین کی تیاری کے حوالے سے بھی ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد حاصل ہوں گے۔ اس کے علاوہ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی اہم معاہدے ہوئے ہیں۔

پاور ڈویژن نے یہ بھی بتایا کہ نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کمیشن اور روسی یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلیمی شعبے میں مزید تعاون کو یقینی بنائیں گے۔

یہ معاہدے پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔

Related posts

26 نومبر کے 200 لاپتہ لوگوں میں سے اب صرف 54 رہ گئے، وزیراعلیٰ گنڈا پور

admin

”ایکس (ٹوئٹر) کی جانب سے اے آئی چیٹ بوٹ گروک کا مفت ورژن متعارف کرانے کیلئے تیار”

admin

”9 مئی؛ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی و دیگر پر فرد جرم عائد”

admin

Leave a Comment