Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

”پی ٹی آئی احتجاج؛ اسلام آباد کے اسپتالوں میں لائے گئے جاں بحق اور زخمیوں کی فہرست”

اسلام آباد:
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد کے تین مختلف اسپتالوں میں لائے گئے جاں بحق اور زخمی افراد کی تعداد سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تین اسپتالوں میں 10 جاں بحق افراد اور 71 زخمی لائے گئے۔ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 سول اور 4 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جاں بحق ہوئے۔

پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال میں مجموعی طور پر 44 سول زخمی افراد لائے گئے ہیں جبکہ 27 سیکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکار بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

سی ڈی اے اسپتال میں 2 سول زخمی افراد لائے گئے جن میں ایک آنسو گیس شیل سے زخمی ہوا جبکہ دوسرے کو کندھے میں گولی لگی۔

پمز اسپتال میں 27 پولیس اہلکار اور 14 سول زخمی افراد لائے گئے ہیں، جبکہ اسپتال لائے گئے 7 جاں بحق افراد میں سے 4 سیکیورٹی اہلکار اور 3 سول افراد شامل ہیں۔

پولی کلینک میں 3 جاں بحق افراد اور 28 سول زخمی افراد لائے گئے۔

واضح رہے کہ رات گئے مظاہرین کے خلاف آپریشن کے دوران پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی چیئرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرین پر اسلام آباد کی سڑکوں پر گولیوں کی بارش کی گئی اور سینکڑوں نہتے پاکستانیوں کو زخمی کرکے خون میں نہلایا گیا۔

Related posts

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ملتوی، پی ٹی آئی کو ساتھ ملانے کی کوشش

admin

"پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی، رانا مجاہد کا بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کا مطالبہ”

admin

"جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی: ایک نیا باب”

admin

Leave a Comment