Vision Media Group
اہم خبریںکرکٹکھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن کی ملاقات

لندن: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے ملاقات

چئیرمین انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ رچرڈ تھامسن نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور پی سی بی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رچرڈ تھامسن نے کہا کہ انگلینڈ کا حالیہ دورہ پاکستان بہت شاندار رہا۔ انہوں نے پاکستان کے کرکٹ انتظامات اور مہمانداری کی تعریف کی اور چیمپئنز ٹرافی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ سٹیڈیمز کو جدید انداز میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور ٹورنامنٹ کے لئے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ مہمان ٹیموں کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا جائے گا۔

چئیرمین انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ رچرڈ تھامسن نے حالیہ دورے کے دوران شاندار مہمانداری پر محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related posts

لاہور فش منڈی کا ایک اور مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ

admin

”احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی اور علی امین میں سخت جملوں کا تبادلہ”

admin

”اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ انتقال کرگئیں”

admin

Leave a Comment