Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

سینیٹ حال میں اسلحہ لیجانے کا کیس: بی این پی کے دو رہنما جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے بی این پی مینگل کے دو رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سینیٹ ہال میں اسلحہ لے جانے کے کیس میں بی این پی مینگل کے رہنماؤں اختر حسین اور شفیع محمد کی سماعت کی۔ دونوں رہنماؤں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مزید ریمانڈ کی درخواست کی، جس پر جج نے استفسار کیا کہ پچھلے دو دنوں میں کیا اقدامات اٹھائے گئے؟ کیا کوئی اسلحہ برآمد ہوا؟ عدالت نے سینیٹ ہاؤس کی سکیورٹی کے سربراہ سے بھی سوالات کیے اور پوچھا کہ اگر مسلح افراد سینیٹ میں داخل ہوئے تو اس کی ذمہ داری کس کی ہوگی۔

عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

Related posts

”سموگ سے پاک لاہور: شملہ پہاڑی میں گرین لاک ڈاؤن کے اقدامات”

admin

"شفقت چیمہ کی صحت میں خرابی: مداحوں سے دعاؤں کی اپیل”

admin

امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، 3 قیدیوں سے ملاقات

admin

Leave a Comment