Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب، آئینی بینچوں کے ججز کی نامزدگی پر غور ہوگا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا، جس کی صدارت چیف جسٹس خود کریں گے۔

یہ اجلاس 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹریٹ کے قیام پر بات چیت کی جائے گی اور سپریم کورٹ میں آئینی بینچوں کے لیے ججوں کی نامزدگی پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں شامل ہونے والے اہم اراکین میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، اور پاکستان بار کونسل کے نمائندہ اختر حسین شامل ہیں۔ دیگر شرکاء میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد، تحریک انصاف کے عمر ایوب اور شبلی فراز شامل ہیں۔ خاتون رکن روشن خورشید بھی اجلاس میں شرکت کریں گی۔

کمیشن کے رکن اختر حسین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ انہیں اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں معلومات نہیں ہیں، صرف اجلاس کی کال موصول ہوئی ہے۔

Related posts

"محسن نقوی کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو ملتان ٹیسٹ کی شاندار فتح پر مبارکباد”

admin

”انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی: کانکررز اور اسٹرائیکرز کی شاندار فتح”

admin

کچھ عناصر پاکستان میں دراندازی کرتے ہیں، لیکن یہ ہماری پالیسی نہیں، افغان ناظم الامور

admin

Leave a Comment