Vision Media Group
اہم خبریں

”آئینی بینچ کے سربراہ کیلئے جسٹس امین الدین کا نام فائنل”

جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کے سربراہ کے طور پر جسٹس امین الدین کا نام فائنل کرلیا

تفصیلات کے مطابق، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں آئینی بینچ کے سربراہ کے طور پر جسٹس امین الدین کا نام حتمی طور پر منتخب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، آئینی بینچ کے 7 ججز کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی۔ جسٹس عائشہ ملک، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی آئینی بینچ کا حصہ ہوں گے، جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔

اس فیصلے کے بعد جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ بننے کے ساتھ ساتھ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے رکن بھی بن گئے۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی ایکٹ کے تحت آئینی بنچ کا سربراہ کمیٹی کا تیسرا رکن ہوگا۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں آئینی بینچ کے حوالے سے فیصلہ 7 اور 5 کے تناسب سے کیا گیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، منصور علی شاہ، منیب اختر، عمر ایوب اور شبلی فراز نے اکثریتی فیصلے کے خلاف رائے دی۔

یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن 13 ارکان پر مشتمل ہے، جن میں سپریم کورٹ کے 5 سینیئر ترین ججز، وزیر قانون، اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل کا ایک رکن اور 5 پارلیمانی اراکین شامل ہیں۔

Related posts

"سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ: فی تولہ 1 لاکھ 85 ہزار 400 روپے!”

admin

پنجاب یونیورسٹی: طالبہ کی ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ خود کشی

admin

"لاہور میں صاف ستھرا مشن: ڈی سی لاہور کی ڈینگی اور صفائی اقدامات کی مانیٹرنگ”

admin

Leave a Comment