Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

”آخری سانس تک عمران خان کی رہائی کے لیے کھڑی ہوں، بشریٰ بی بی”

اسلام آباد: بشریٰ بی بی کا کارکنوں سے خطاب

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی نے اپنے خطاب میں کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آخری سانس تک عمران خان کے ساتھ کھڑی رہیں گی اور امید ہے کہ پٹھان قوم اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، بشریٰ بی بی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ برہان انٹرچینج پر کنٹینر پر کھڑی ہو کر کارکنوں سے خطاب کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، "میرے بچو اور بھائیو، جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آجاتے، ہم یہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ میں اپنی آخری سانس تک یہ جدوجہد جاری رکھوں گی۔”

بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ یہ صرف عمران خان کی بات نہیں ہے، بلکہ یہ پاکستان اور اس کے قائدین کی بات ہے۔ "مجھے یقین ہے کہ پٹھان قوم ایک غیرت مند قوم ہے، اور وہ آخری وقت تک ہمارا ساتھ نہیں چھوڑے گی۔”

اپنے خطاب کے اختتام پر بشریٰ بی بی نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور احتجاج جاری رکھنے کی عزم کا اظہار کیا۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے تین پول میچز دو وینیوز پر رکھنے کی تجویز سامنے آگئی

admin

"پنجاب میں ترقی کے نئے دور کا آغاز: تین صوبائی اتھارٹیز کے قیام کی منظوری”

admin

"پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکولز کی تعطیلات، 7 سے 17 نومبر تک بند رہیں گے”

admin

Leave a Comment