جنوبی وزیرستان لوئر میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقے سانگہ اور انضر چینہ میں کل سے تین روزہ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق، کرفیو کے دوران باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ تحصیل شکئی میں کل سے سیکیورٹی فورسز کی موومنٹ کے باعث تین روز تک کرفیو صبح پانچ بجے سے شام چھ بجے تک نافذ ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے تحصیل شکئی کے عوام سے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔