Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

”سانحہ 12 مئی؛ عدالت نے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا، گواہوں کو پیش کرنے کا حکم”

کراچی:
سانحہ 12 مئی کے مقدمات میں عدالت نے تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے پانچ مقدمات میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے گواہوں کو بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سینٹرل جیل کراچی کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 12 مئی کے پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ کیس میں ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما، رضوان چپاتی اور دیگر کے خلاف پولیس کی عدم توجہی برقرار رہی، جب کہ تفتیشی افسر انسپکٹر طیب کی مسلسل غیر حاضری سے مقدمہ التوا کا شکار ہو رہا ہے۔

دوران سماعت عدالت تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر سخت برہم ہوئی اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو گواہوں کو بھی پیش کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ عدم پیشی اور عدالتی حکم عدولی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق 12 مئی 2007 کو کراچی میں دہشت گردی، ہنگامہ آرائی اور قتل و غارتگری کی گئی تھی۔ مقدمہ تھانہ ایئر پورٹ میں درج ہے، اور اس میں ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما اور رضوان چپاتی گرفتار ہیں۔

Related posts

بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ

admin

”سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد کم ہوگئی”

admin

”بھارتی میڈیا کے ذریعے ٹیم کے پاکستان نہ جانیکی خبر کیوں دی گئی؟ وکرانت گپتا نے بتادیا”

admin

Leave a Comment