Vision Media Group
اہم خبریںپاکستان

”تحریک انصاف کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے، شرجیل میمن”

حیدر آباد: وزیر اطلاعات سندھ، شرجیل انعام میمن، نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے۔

سندھ پراپرٹی ایکسپو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی میرے لیے پسندیدہ موضوع نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے، کچھ لوگ 100 لاشوں کی بات کر رہے ہیں، کچھ 275 تک کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسانی جان قیمتی ہے، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ پی ٹی آئی ہمیشہ جھوٹ بولتی رہی ہے، اگر 300 افراد کی موت ہوئی ہے تو ان کی تفصیلات کہاں ہیں؟ تدفین کا کوئی انتظام نہیں، نہ ہی کسی کا کوئی کام کیا گیا۔ اگر ایک بھی جان ضائع ہوئی ہے تو وہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے۔ محسن صاحب نے انہیں دھرنے کی اجازت دی تھی، مگر وہ وہاں نہیں رکے اور ڈی چوک چلے گئے۔

شرجیل میمن نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ آج ایک اہم دن ہے، اس دن پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی۔ پیپلز پارٹی کا مقصد غریب عوام کی خدمت اور جمہوریت کو مضبوط کرنا تھا۔ پی پی واحد جماعت ہے جس نے ملک کے لیے عملی طور پر کچھ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی دیگر بڑی جماعتوں کے رہنماؤں اور پارٹیوں کے اقدامات پر نظر ڈالیں، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے اس ملک کے لیے قربانیاں دیں۔ بھٹو خاندان واحد خاندان ہے جسے پورے کا پورا شہید کیا گیا۔ اس خاندان کا جرم یہ تھا کہ اس نے پاکستان کو جمہوریت، آئین دیا اور اسے ایٹمی طاقت بنایا۔

سینئر صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔ حکومت تجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا چاہتی ہے، اور تعمیراتی شعبے کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Related posts

”انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے”

admin

لاہور؛ پیشی کے لیے عدالت جانے والا باپ 2 بیٹوں سمیت قتل

admin

"پاکستان میں آئینی ترمیم: سیاسی اتفاق رائے کی اہمیت اور حالیہ پیشرفت”

admin

Leave a Comment