Vision Media Group
اہم خبریںبین الاقوامی

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

انقرہ:  ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ ایوی ایشن ہیڈکوارٹر کے باہر ہوا، دہشتگردوں نے دھماکے کے بعد فائرنگ شروع کردی۔

وزیرداخلہ علی یارلیکایا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے کارروائی کر رہی ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ تازہ خبروں کے لیے حکومت سے جاری ہونے والے بیانات پر انحصار کریں

Related posts

دو ماہ سے غائب اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا پتا چل گیا

admin

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پاکستان نہ جانے پر متبادل آپشنز پر غور، چیئرمین ای سی بی کا بیان

admin

غزہ میں 12 ہزار طلبہ شہید، سیکڑوں تعلیمی ادارے جنگ کی نذر ہوگئے

admin

Leave a Comment